8 اپریل 2014 - 11:57
 شام کے مسئلہ پر عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام میں عوام اور تمام گروہوں کے حقوق اور جمہوری عمل کی تقویت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق "حسین امیر عبداللھیان" نے آج تھران میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیر خارجہ "جرارون بوھمن" کے ساتھ ملاقات میں شام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی اہمیت اور دھشتگردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف جدوجہد کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دھشتگردوں کو غیر ملکی حمایت حاصل ہونے کے باوجود ، وہ شام میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور اس ملک پر دھشتگردوں کا تسلط قائم نہیں ہوسکتا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللھیان" نے فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک امن منصوبوں کو تو آگے بڑھایا گيا لیکن فلسطین کے عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے نا‏ئب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں شام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی صورت حال پر عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔

.......

/169

لیبلز